تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ادلب ایئربیس پر اسرائیلی حملے، شام اور ترکیہ کی مذمت

ادلب ایئربیس پر اسرائیلی حملے، شام اور ترکیہ کی مذمت

دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ابو ظہور فضائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایئربیس کے رن وے کو نقصان پہنچا۔شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ابو ظہور ایئربیس کے رن وے پر 8 فضائی حملے کیے۔ شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے حملے کو بلاجواز اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور اسے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شام کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں میں اضافے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ابو ظہور ایئربیس پر ماضی میں غیر ملکی جنگجو قیام کرتے رہے ہیں، جبکہ شام کی اہم حامی ترکیہ اس فضائی اڈے کی بحالی کا کام کررہا تھا۔ترکیہ میں امریکی سفیر اور شام کے لیے خصوصی نمائندے ٹام بارک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ امریکا کو ابو ظہور ایئربیس پر اسرائیلی فضائی حملوں پر گہری تشویش ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ اس فضائی اڈے پر اپنے فوجی تعینات کررہا تھا، اسی لیے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق شام میں ترکیہ کی موجودگی اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔قطر، مصر اور دیگر علاقائی ممالک نے بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔