تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

اٹلی کا پاکستانی ہنرمندوں کے لیے 10500 ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان

اٹلی کا پاکستانی ہنرمندوں کے لیے 10500 ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستانی ہنرمندوں اور اسکلڈ لیبر فورس کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، کیونکہ اٹلی نے 10500 ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی، جس میں داخلی سیکیورٹی، انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ، دہشتگردی اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی ہنرمندوں اور لیبر فورس کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، جبکہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو ویزے سے استثنا حاصل ہوگا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔