تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی اڈے سے مشرق وسطیٰ مشنز کے لیے استعمال سے روک دیا

اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی اڈے سے مشرق وسطیٰ مشنز کے لیے استعمال سے روک دیا

اٹلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کارروائیوں کے لیے سسلی کے فضائی اڈے سے اترنے سے منع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا سے متعلق ہے، جو ایک اسٹریٹجک مرکز ہے اور اکثر نیٹو اور امریکی مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔امریکہ کے بمبار طیارے مشرق وسطیٰ جانے سے پہلے اڈے پر اترنے والے تھے، تاہم اٹلی نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ امریکی درخواست میں اڈے کے استعمال کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔اطالوی قوانین کے تحت امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کے لیے روم سے پیشگی مشاورت اور باضابطہ منظوری ضروری ہے، جس کی عدم موجودگی کی وجہ سے درخواست مسترد کی گئی۔ وزارت دفاع نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔