تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

آئی ٹی سی این ایشیا پاکستانی ٹیکنالوجی کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا اہم پلیٹ فارم

آئی ٹی سی این ایشیا پاکستانی ٹیکنالوجی کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا اہم پلیٹ فارم

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) 28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستانی ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں تک رسائی اور بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی معاونت سے منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے، جس میں 350 سے زائد بین الاقوامی مندوبین، 18 ہزار 500 سے زائد اعلیٰ سطح کی کاروباری شخصیات اور 75 ہزار سے زائد تجارتی افراد شریک ہوئے۔نمائش میں چین، آذربائیجان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، ترکیہ، مصر، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔آئی ٹی سی این ایشیا میں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مالیاتی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی سمیت جدید ٹیکنالوجیز پیش کی جا رہی ہیں۔نمائش پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط بڑھانے کے ساتھ ملکی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔