تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے احتجاج جاری

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے احتجاج جاری

لاہور( پاکستان خبر) پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے مطالبے پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج جاری ہے، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ٹرین مارچ سکھر پہنچ گیا، جہاں مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر عوام نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پُرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے، 510 سڑکوں کی بندش اور 40 مقامات پر دھرنوں سے حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم لیوی ختم کرنے اور متبادل آمدن کے لیے 6 قابلِ عمل تجاویز دی جاچکی ہیں، تاہم حکومتی کمزوریوں کے باعث بنیادی اقدامات سے گریز کیا جا رہا ہے۔لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت نے وزیراعظم کی واپسی اور آئی ایم ایف مذاکرات تک مہلت مانگی ہے، تاہم تاخیری حربے قابلِ قبول نہیں، اسلام آباد سپر لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کو بھتہ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے اعلان تک احتجاج اور لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا۔ حکومت اپوزیشن کے 27 ستمبر کے احتجاج کو جواز بنا کر گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کی من پسند تشریح کے ذریعے توہینِ عدالت کی جا رہی ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے خود راستے بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا، جبکہ پی ٹی آئی کو پُرامن احتجاج کا آئینی و سیاسی حق حاصل ہے۔ جماعت اسلامی حکومتی سطح پر پی ٹی آئی کے ساتھ تصادم نہیں ہونے دے گی، جبکہ سپر لانگ مارچ کے ملتان سے اگلے مرحلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔