تازہ ترین
آزاد کشمیر انتخابات: 30 ہزار سرکاری ملازمین نے ووٹ ڈال دیے خیبرپختونخوا میں تعلیمی منصوبوں کی تاخیر، لاگت میں کروڑوں کا اضافہ مون سون تباہی، مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات عمران خان سے ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ کا جیل انتظامیہ کو حکم اگر ایران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی لاتا ہے تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے: امریکہ بھارت امریکا تعلقات میں سرد مہری، مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک زور پکڑنے لگی بھارت میں ’کاکروچ تحریک‘ کا احتجاج جاری، پارلیمان مارچ کی تیاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 16.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا اسپین اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن سوشل میڈیا پر وائرل لامین یمال اور ٹرمپ کا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کا انعام
پاکستان خبر

اسرائیل کو امریکی ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں، قیمت امریکی ٹیکس دہندگان ادا کرتے ہیں: جے ڈی وینس

اسرائیل کو امریکی ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں، قیمت امریکی ٹیکس دہندگان ادا کرتے ہیں: جے ڈی وینس

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی فوجی ضروریات کے لیے زیادہ تر ہتھیار واشنگٹن سے حاصل کرتا ہے اور ان ہتھیاروں کی قیمت امریکی عوام کے ٹیکس سے ادا کی جاتی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسرائیل کے دفاع میں استعمال ہونے والے تقریباً دو تہائی ہتھیار امریکہ میں تیار کیے گئے تھے۔جے ڈی وینس کے مطابق بعض حلقے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، تاہم انہیں زمینی حقائق کو سمجھنا چاہیے اور حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ تشدد کے راستے سے قومی سلامتی کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، اس لیے پالیسی سازی میں حقیقت پسندانہ اور متوازن رویہ اپنانا ضروری ہے۔