تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مصنوعی ذہانت سے ہفتے میں تین دن کام، آمدنی میں اضافے کی جیف بیزوز کی پیشگوئی

مصنوعی ذہانت سے ہفتے میں تین دن کام، آمدنی میں اضافے کی جیف بیزوز کی پیشگوئی

نیویارک( ویب ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے پیشگوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی مستقبل میں لوگوں کے اوقاتِ کار کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جیف بیزوز نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے افراد روزانہ چند گھنٹے کام کرکے بھی اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب آمدنی حاصل کرسکیں گے۔ان کے مطابق مستقبل میں لوگ ہفتے میں صرف تین دن کام کرکے بھی خاطر خواہ کمائی کرسکیں گے، جبکہ ایک فرد کی آمدنی پورے خاندان کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کافی ہوسکتی ہے۔جیف بیزوز نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کاروباری اداروں کو کم وسائل استعمال کرتے ہوئے زیادہ مصنوعات تیار کرنے کے قابل بنائے گی، جس سے پیداوار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مصنوعی ذہانت کو ملازمتوں کے لیے محض خطرہ قرار دینے کے بجائے اس ٹیکنالوجی سے بہتر معیارِ زندگی اور کام کے بوجھ میں کمی کی امید ظاہر کی۔