بنوں( پاکستا ن خبر) بنوں کے علاقے میریان میں پولیس، انسداد دہشت گردی محکمہ اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 3 میگزین اور بندولیر برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جبکہ ہلاک شخص کی لاش قبضے میں لے کر شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے کامیاب کارروائی پر بنوں پولیس، انسداد دہشت گردی محکمہ، فوری ردعمل فورس اور سکیورٹی اہلکاروں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار اہلکار قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جو بہادری اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او کے مطابق بنوں میں امن کے قیام کے لیے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے اور دہشت گردی و جرائم کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔
بنوں میں مشترکہ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان