تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جج کو گولی کے ساتھ دھمکی آمیز لفافہ موصول

جج کو گولی کے ساتھ دھمکی آمیز لفافہ موصول

کراچی ( پاکستان خبر) اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و جج سہیل جبار ملک کے چیمبر سے ایک دھمکی آمیز لفافہ برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔لفافے کے اندر موجود پرچی پر "جج تیرا تحفہ" درج تھا جبکہ اس کے ساتھ نائن ایم ایم کی گولی بھی رکھی گئی تھی، جسے نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین دھمکی قرار دیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے پرائیویٹ سیکریٹری نے آرام باغ تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سہیل جبار ملک ماضی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور صوبہ سندھ میں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت بھی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو سزائیں سنائی تھیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پولیس حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لفافہ چیمبر میں کس نے رکھا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔