تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

کراچی پورٹ نے کارگو اور کنٹینر ہینڈلنگ کے ریکارڈ توڑ دیے

کراچی پورٹ نے کارگو اور کنٹینر ہینڈلنگ کے ریکارڈ توڑ دیے

کراچی( کامرس ڈیسک)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارگو، کنٹینرز اور جہازوں کی ہینڈلنگ کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔کے پی ٹی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بندرگاہ سے مجموعی طور پر 55.44 ملین ٹن کارگو کی ترسیل ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کے 53.95 ملین ٹن کے مقابلے میں 2.76 فیصد زیادہ ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ درآمدی سرگرمیوں میں اضافہ رہا، جبکہ برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں درآمدی کارگو 35.91 ملین ٹن رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.82 فیصد زیادہ ہے۔ درآمدات میں اضافے کی بڑی وجہ ڈرائی بلک کارگو میں 66.8 فیصد اور لیکوئڈ بلک کارگو میں 4.99 فیصد اضافہ بتایا گیا ہے۔دوسری جانب برآمدی کارگو 20.01 ملین ٹن سے کم ہو کر 19.53 ملین ٹن رہ گیا، جو 2.44 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ برآمدات میں کمی کی وجہ ڈرائی جنرل کارگو کی ترسیل میں کمی رہی، تاہم لیکوئڈ بلک برآمدات میں 17.36 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔کے پی ٹی کے مطابق درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق بڑھ کر 16.4 ملین ٹن ہو گیا ہے، جو ملک کے تجارتی خسارے کی عکاسی کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنٹینر سیکٹر میں بھی نئی بلند ترین سطح حاصل کی گئی، جہاں رواں سال 2.75 ملین ٹی ای یوز (TEUs) کنٹینرز ہینڈل کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.67 فیصد زیادہ ہیں۔درآمدی کنٹینرز کی تعداد 4.28 فیصد اضافے کے ساتھ 1.422 ملین ٹی ای یوز جبکہ برآمدی کنٹینرز 3.03 فیصد اضافے کے ساتھ 1.327 ملین ٹی ای یوز ریکارڈ کیے گئے۔