تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کریم بینزیما نے مسجد الحرام سے عمرے کی تصویر شیئر کردی

کریم بینزیما نے مسجد الحرام سے عمرے کی تصویر شیئر کردی

فرانس ( سپورٹس ڈیسک) معروف فٹبالر اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار کریم بینزیما نے مسجد الحرام، مکہ مکرمہ سے عمرے کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔تصویر میں 38 سالہ کریم بینزیما احرام کی حالت میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’ہر چیز کے لیے الحمدللّٰہ‘۔کریم بینزیما اس وقت کسی فٹبال کلب سے وابستہ نہیں ہیں۔ الہلال اور بینزیما نے باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم کردیا تھا، جس کے نتیجے میں سعودی کلب کے ساتھ ان کا مختصر 6 ماہ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔الہلال کے ساتھ مختصر قیام کے باوجود بینزیما کی کارکردگی نمایاں رہی۔ انہوں نے تمام مقابلوں میں 16 میچز کھیلے، 10 گول اسکور کیے اور 5 معاونت فراہم کیں، جبکہ کلب کے ساتھ کنگز کپ بھی اپنے نام کیا۔بینزیما کی اپنے سابق کلب لیون میں واپسی کی قیاس آرائیاں بھی سامنے آتی رہی ہیں، جہاں سے انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ فٹبال کیریئر کا آغاز کیا تھا۔لیون کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر میتھیو لوئس ژاں نے تصدیق کی کہ رواں موسمِ گرما میں ایک ثالث کے ذریعے بینزیما سے رابطہ ہوا تھا، تاہم ان کے معاہدے کے باعث یہ معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے دوسرے ڈویژن کے کلب ارے بیئن فالکنز نے بھی بینزیما سمیت متعدد معروف آزاد کھلاڑیوں کو تربیت حاصل کرنے اور کلب کی نمائندگی کرنے کی دعوت دی ہے۔