تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منا رہے ہیں

اسلام آباد( پاکستان خبر) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بھارتی اقدام کو 7 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار اور 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔5 اگست 2019 کو بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے کشمیری، پاکستانی عوام اور مختلف حلقے مسلسل مسترد کرتے آ رہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ریلی نکالی جائے گی، جس میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ صبح 9 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔اسی طرح چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ریلیوں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یوم استحصال کشمیر ہر سال 5 اگست کو بھارت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے خلاف منایا جاتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل اور منصفانہ امن کا قیام مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششیں، سیاسی قیادت پر پابندیاں، شہری آزادیوں میں کمی اور میڈیا پر قدغنیں باعث تشویش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ اور ثابت قدمی برقرار ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم اور دیرینہ حل طلب معاملہ ہے۔