تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران کی حمایت پر کیسوکے ہونڈا کا اشتہاری معاہدہ منسوخ

ایران کی حمایت پر کیسوکے ہونڈا کا اشتہاری معاہدہ منسوخ

جاپان( سپورٹس ڈیسک)جاپان کے سابق فٹبالر کیسوکے ہونڈا نے کہا ہے کہ ایران کی قومی ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی حمایت کرنے کے بعد ایک امریکی کمپنی نے ان کے ساتھ طے پانے والا اشتہاری معاہدہ منسوخ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق کیسوکے ہونڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے لیکن وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ ایران کی ٹیم ورلڈ کپ میں شامل ہو۔ان کے اس بیان کے بعد امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ کے دوران چلنے والے اشتہاری منصوبے کو روک دیا اور معاہدہ منسوخ کر دیا۔سابق جاپانی اسٹار نے اس فیصلے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بعض کمپنیاں اصل مسئلے کو سمجھے بغیر ایسے اقدامات کر لیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصول اور نظریات کے بغیر کسی کے ساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے حالیہ دنوں میں کافی بحث جاری ہے، جس کی وجہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سیاسی حالات ہیں۔