تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی، حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دے دیا

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی، حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دے دیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 282 روپے 19 پیسے تھی، تاہم حالیہ کمی کے بعد عوام کو براہِ راست ریلیف حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا، جس سے ملک بھر میں عوامی ریلیف کے تسلسل کا اظہار ہو رہا ہے۔