تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف

آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے پس پردہ موجود عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں جو ملک کے اندر بیٹھ کر سرگرم ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران استعمال کیے جانے والے بعض الفاظ کسی بھی محب وطن پاکستانی کی زبان سے نہیں نکل سکتے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی علاقے یا قومیت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کی جانے والی تنقید یا بیانات سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جبکہ ریاستی ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔