تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

خواجہ آصف کی ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں سے ملاقاتیں

خواجہ آصف کی ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا، روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو اور تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زودہ نے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تینوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سفارتی نمائندوں نے پاکستان کے ساتھ جاری تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔