تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

خوشدل شاہ کے بھارت کے خلاف میچز میں امپائرنگ پر ریمارکس، سوشل میڈیا پر بحث شروع

خوشدل شاہ کے بھارت کے خلاف میچز میں امپائرنگ پر ریمارکس، سوشل میڈیا پر بحث شروع

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں بھارت کے خلاف میچز سے متعلق اپنے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر رائے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے دوران دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے اور بعض اوقات کچھ فیصلے بھارت کے حق میں جاتے دکھائی دیتے ہیں، جن میں امپائرنگ کے بعض فیصلے اور ڈریسنگ روم سے متعلق امور بھی شامل ہوتے ہیں۔خوشدل شاہ کے مطابق ایسے حالات کے باوجود پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا کھلاڑیوں کے لیے ایک خاص قسم کا اطمینان اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ جذباتی اور دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں، اور ان میچز میں کامیابی کا مزہ بھی اسی وجہ سے زیادہ ہوتا ہے۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں مختلف صارفین اس پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔