تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

خیبرپختونخوا کا مکمل بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا کا مکمل بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاکستان خبر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا مکمل سالانہ بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مکمل بجٹ پیش کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے اور امید ہے کہ تمام اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ان کے مطابق پارٹی کی خواہش تھی کہ بجٹ پیش کرنے سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مشاورت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سے متعلق مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے خیبرپختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عوامی مفاد، صوبے کی ترقی اور مالی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا، تاکہ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔