تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 16 افراد شہید، 40 سے زائد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 16 افراد شہید، 40 سے زائد زخمی

پشاور( پاکستا ن خبر) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر واقع پرانی پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے، جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر سرچ اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو آپریشن میں معاونت کے لیے کرک اور ہنگو سے بھی اضافی ایمبولینسیں اور اہلکار کوہاٹ پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق 20 ایمبولینسوں، ریسکیو و ریکوری گاڑیوں سمیت 60 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد 7 مسلح دہشت گردوں نے پولیس لائنز میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ان کا مقابلہ کیا۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد نشانہ باز سمیت 6 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق پولیس لائنز کے احاطے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور کارروائی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔