تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خیبرپختونخوا حکومت کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے مالی پیکیج اور نئی پریس کلب عمارت کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے مالی پیکیج اور نئی پریس کلب عمارت کا اعلان

پشاور( پاکستا ن خبر) خیبرپختونخوا حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کے شعبے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کی جلد سنگِ بنیاد رکھنے اور صحافیوں کے لیے علیحدہ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام پر اصولی اتفاق کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور خودمختار صحافت کے فروغ کے ساتھ صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کارکن صحافیوں کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی مد میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا کالونیز کے قیام کے لیے فزیبلٹی اور ڈیزائن پر 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ان کے مطابق پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کے لیے 15 کروڑ روپے، صوبے بھر کے ضلعی پریس کلبوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے اور انفارمیشن سیکٹر میں جدت و ترقی کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا جرنلسٹس ویلفیئر انڈوومنٹ فنڈ کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میڈیا اداروں کو جاری کیے جانے والے سرکاری اشتہارات کی ادائیگی کو کارکن صحافیوں کے واجبات اور کم از کم اجرت کی ادائیگی سے مشروط بنایا جائے۔ ان کے مطابق میڈیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے حالاتِ کار اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ نے نیو پشاور ویلی سٹی میڈیا انکلیو منصوبے پر صحافیوں کو اعتماد میں لے کر قواعد کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، جبکہ صحافیوں کے مطالعاتی دوروں کے انعقاد کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔اس موقع پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو پریس کلب کے دورے اور نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کی دعوت دی۔