تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

خیبرحکومت کا پشاور ناردرن بائی پاس کی تکمیل کے لیے 3.9 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلان

خیبرحکومت کا پشاور ناردرن بائی پاس کی تکمیل کے لیے 3.9 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلان

پشاور( پاکستان خبر) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے 3.9 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بائی پاس پر دو انڈر پاسز اور ایک پل کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔ این ایچ اے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ناکافی فنڈنگ کے باعث یہ منصوبہ 2010 سے تاخیر کا شکار رہا، اور اس کے مکمل نہ ہونے سے خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ عوامی مفاد کے لیے اہم ہے اور اس کی تکمیل سے نہ صرف سفر میں سہولت آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔اجلاس میں منصوبے پر اب تک 23.5 ارب روپے خرچ ہونے، مجموعی فنانشل پراگریس 85.6 فیصد، پیکج ون پر 100 فیصد، پیکج ٹو پر 64 فیصد، پیکج تھری پر 86.6 فیصد اور پیکج تھری اے پر 69 فیصد فزیکل پراگریس مکمل ہونے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، ممبر نیشنل ہائی ویز، کمشنر پشاور اور متعلقہ صوبائی محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔