تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ

 پشاور( پاکستان خبر)خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس ایکٹ 2017ء میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے ترمیمی مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم میں آئی جی خیبر پختونخوا کی تقرری کا اختیار صوبائی حکومت کو دینے کی تجویز شامل ہے۔ترامیم کے بعد بیوروکریسی کی طرز پر ریجنل پولیس افسر اور ضلعی پولیس افسر کی تعیناتی اور تبادلے کا اختیار بھی وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے امور کی نگرانی کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن تشکیل دیا جائے گا، جس کی سربراہی رکنِ صوبائی اسمبلی کریں گے۔ پولیس ایکٹ میں علاقائی شکایات اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پولیس ایکٹ 2017ء کو بہتر بنایا جارہا ہے، کیونکہ پولیسنگ صوبائی معاملہ ہے اور وفاق اس کا اختیار نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے اختیارات پر نگرانی اور توازن کا نظام مؤثر بنایا جارہا ہے تاکہ اختیارات کا غلط استعمال روکا جاسکے۔ ان کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تبادلوں کا اختیار صوبائی حکومت سے واپس لے لیا تھا۔آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ حکومت پولیس کے اختیارات محدود نہیں کررہی بلکہ انہیں مزید مؤثر اور بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔