تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خیبرپختونخوا میں چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت، خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

خیبرپختونخوا میں چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت، خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

پشاور( پاکستان خبر) خیبرپختونخوا پولیس نے چینی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مربوط سکیورٹی نظام قائم کر دیا ہے، جس کے تحت اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی فعال کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس یو کا پہلا دستہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں اہلکار چوبیس گھنٹے سکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو کے پہلے بیچ کو چینی زبان کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے تاکہ چینی شہریوں سے مؤثر رابطہ اور بہتر معاونت یقینی بنائی جا سکے۔پولیس نے چینی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے 28 نکاتی سکیورٹی پلان بھی تیار کیا ہے، جبکہ وفاقی اداروں کے تعاون سے مختلف منصوبوں تک رسائی کے لیے جامع معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) مرتب کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ سکیورٹی قافلوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، جبکہ ان کی نقل و حرکت کی لائیو لوکیشن مسلسل مانیٹر کی جائے گی۔حکام نے بتایا کہ ایس ایس یو کا کمپیوٹرائزڈ نظام تمام اضلاع کو بروقت معلومات فراہم کرے گا، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔ چینی شہریوں کو فوری مدد کے لیے خصوصی ایمرجنسی رابطہ نمبر بھی فراہم کیا جائے گا۔