تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

لاہور چیمبر انتخابات، ویژن الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام نشستیں جیت لیں

لاہور چیمبر انتخابات، ویژن الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام نشستیں جیت لیں

لاہور ( کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس انتخابات میں ویژن الائنس نے تمام 15 نشستیں جیت کر کلین سویپ کرلیا۔ایسوسی ایٹ کلاس کے مجموعی 19 ہزار 87 ووٹوں میں سے 9 ہزار 728 ووٹ کاسٹ ہوئے، ویژن الائنس نے 4 ہزار 523 پینل ووٹس حاصل کیے جبکہ پی پی بی اے الائنس 3 ہزار 470 پینل ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔پیاف میاں شفقت گروپ کو 39 پینل ووٹس ملے، 310 ووٹ منسوخ ہوئے جبکہ 1386 سپلٹ ووٹ ڈالے گئے۔اس سے ایک روز قبل کارپوریٹ کلاس کے انتخابات میں بھی ویژن الائنس نے 15 میں سے 13 نشستیں جیتی تھیں جبکہ پی پی بی اے الائنس کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ یوں 30 ایگزیکٹو کمیٹی ارکان کے مرحلہ وار انتخابات میں ویژن الائنس کے 28 اور پی پی بی اے الائنس کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ویژن الائنس کے رہنما خواجہ شاہ زیب اکرم نے کامیابی پر لاہور کی بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے۔نومنتخب صدر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر یکم اکتوبر سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ویژن الائنس کے رہنما علی حسام اصغر اور دیگر کامیاب امیدواروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر کے عہدیداران صنعت و تجارت کے فروغ میں حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کریں گے۔