تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شہریوں سے 'عیدی' مانگنے پر لاہور پولیس کے 6 اہلکاروں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

شہریوں سے 'عیدی' مانگنے پر لاہور پولیس کے 6 اہلکاروں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہور – تھانہ شاہدرہ پولیس نے شہریوں سے زبردستی 'عیدی' وصول کرنے کے الزام میں اپنے ہی 6 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حیران کن طور پر، ان اہلکاروں کے خلاف دی پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958 (گداگری ایکٹ) کی دفعہ 9 لگائی گئی ہے، یعنی انہیں قانونی طور پر 'بھکاری' تصور کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے۔

ایف آئی آر نمبر 2548/26 کے مطابق، نامزد اہلکار 20 مئی کی رات برکت ٹاؤن پُل پر محافظ سکواڈ کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اہلکار راہگیروں اور گاڑیوں کو روک کر عیدی کے بہانے پیسے مانگ رہے تھے۔ مقدمہ ایک شہری محمد سلیم کی شکایت پر درج کیا گیا جس نے بتایا کہ ان اہلکاروں نے اسے روک کر زبردستی 6500 روپے عیدی کے نام پر وصول کیے۔

مقدمے کے مدعی سب انسپکٹر امجد حسین باجوہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری ملازم ہوتے ہوئے معزز شہریوں سے اس طرح پیسے مانگنا گداگری ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے