تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم ایک نئے تنازعے میں گھِر گئی ہے۔پنجاب پولیس نے ٹیم پر سنگین سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا نے ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے چار غیر مجاز افراد کو ہوٹل کے اس فلور تک پہنچایا جہاں ٹیم قیام پذیر تھی۔ یہ افراد ایک کھلاڑی کے کمرے میں تقریباً تین گھنٹے تک موجود رہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ٹیم کے لائژن افسر اور پھر انتظامیہ نے متعلقہ حکام سے اجازت طلب کی، لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ درخواستیں مسترد ہو گئیں۔ باوجود اس کے، کھلاڑیوں نے سیکیورٹی عملے کی مزاحمت کے باوجود مہمانوں کو اندر لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے اس اقدام کو سیکیورٹی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے پر لیگ حکام سے رابطہ جاری ہے اور جلد وضاحت پیش کی جائے گی۔ سکندر رضا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین نے کوئی من مانی نہیں کی بلکہ ان کی درخواست پر فیملی کو اندر لے جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا پی ایس ایل میں پانچواں سال ہے اور پہلے کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔