تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

کائنات کا سب سے بڑا رنگین نقشہ تیار، 4 ارب خلائی اجرام کی تفصیلات شامل

کائنات کا سب سے بڑا رنگین نقشہ تیار، 4 ارب خلائی اجرام کی تفصیلات شامل

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرینِ فلکیات نے کائنات کا اب تک کا سب سے بڑا دو بُعدی رنگین نقشہ جاری کردیا، جس میں تقریباً 4 ارب ستاروں، کہکشاؤں اور دیگر خلائی اجسام کا ڈیٹا شامل ہے۔یہ غیر معمولی نقشہ ڈیسی لیگیسی امیجنگ سرویز کی ٹیم نے تیار کیا ہے، جس میں 5.6 کھرب پکسلز موجود ہیں۔ اس کا ڈیٹا عام افراد، ماہرینِ فلکیات اور شہری سائنس دانوں کے لیے بھی دستیاب ہے، جسے آن لائن لیگیسی سروے اسکائی ویور کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق نئی تصویر کی مدد سے خلاء میں موجود نایاب مظاہر کا سراغ لگانے میں آسانی ہوگی، جن میں ثقلی عدسہ کاری اور مختصر عرصے کے لیے ظاہر ہونے والے واقعات، بالخصوص سپرنووا شامل ہیں۔نقشے کی مدد سے ماہرین کائنات کے دو بڑے معموں، تاریک مادّے اور تاریک توانائی، کو سمجھنے کی کوشش بھی کرسکیں گے۔ تاریک مادّہ کائنات کے بیشتر مادّے کی کمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، جبکہ تاریک توانائی کائنات کے تیزی سے پھیلاؤ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔نیا نقشہ ڈیسی لیگیسی امیجنگ سرویز کے سابقہ مشاہداتی اعداد و شمار پر مبنی ہے، جو پہلے ہی فلکیاتی تحقیق میں نمایاں اہمیت حاصل کرچکے ہیں۔ اب تک 1800 سے زیادہ سائنسی مقالوں میں ان اعداد و شمار سے استفادہ یا ان کا حوالہ دیا جاچکا ہے۔لیگیسی سرویز کے شریک سربراہ اور امریکی لارنس برکلے قومی تجربہ گاہ کے سائنس دان ڈیوڈ شلیگل کے مطابق یہ معلومات فلکیاتی تحقیق کا اہم ذریعہ بن چکی ہیں اور ماہرین کسی خلائی جرم پر تحقیق شروع کرنے سے پہلے اکثر لیگیسی امیجنگ ویوور پر اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی نقشہ سازی سے کائنات کے وسیع ڈھانچے، اربوں خلائی اجسام اور اس کے بنیادی رازوں کو سمجھنے کے لیے تحقیق کے نئے راستے کھل گئے ہیں۔