واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر تشویش ہے کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی جو تشریح کی جا رہی ہے وہ امریکی مذاکراتی ٹیم کے دعوؤں سے مختلف نظر آتی ہے۔لنڈسے گراہم نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو امریکی کانگریس کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے تاکہ اس کا مکمل جائزہ لیا جا سکے اور اس پر ووٹنگ کی جا سکے۔
لنڈسے گراہم کا ایران معاہدے پر اظہارِ تشویش، کانگریس سے منظوری کا مطالبہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں