اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ستمبر کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کمی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔