تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے:چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے:چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد( پاکستان خبر) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت کے دوران کہا ہے کہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت میں بلدیاتی حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، جس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ 5 رکنی کمیشن کی سماعت میں وزیر داخلہ محسن نقوی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے، تاہم سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیر داخلہ کی غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں استثنا دے دیا۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ یونین کونسل کے ناموں کو ڈرافٹ میں شامل کرنا سیکریٹری داخلہ کا اختیار نہیں، یہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔ حکام کے مطابق یونین کونسل کا نوٹی فکیشن درست نہیں، ٹاؤن اور نمبر یونین کونسل کی معلومات حاصل کی جانی تھیں جبکہ یو سی کے نام طلب نہیں کیے گئے تھے۔ سیکریٹری داخلہ نے یونین کونسل کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کر دی اور غیر ضروری وارڈ کی تفصیل شامل کی۔سیکریٹری داخلہ نے توہین کے نوٹس پر معذرت کی اور بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ڈرافٹ نوٹی فکیشن کابینہ کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے اور وزارت قانون کی جانب سے جواب موصول ہو چکا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فروری 2021 سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ مختلف حکومتوں نے مقامی حکومت کے حوالے سے مثبت اقدامات کیے، لیکن موجودہ حکومت میں الیکشن کمیشن اور بلدیاتی حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس پر توہین کا نوٹس جاری کرنا پڑا۔چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری داخلہ کی موجودگی میں نوٹس واپس لے لیا اور اعلان کیا کہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن اور آئی سی ٹی کے اہلکاروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جس کی سربراہی چیف کمشنر یا ڈی سی کریں گے تاکہ معاملات درست سمت میں چل سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے اور مزید تاخیر نہیں ہوگی۔ سماعت کے بعد کیس کی مزید کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کر دی گئی۔