تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

لارڈز ٹیسٹ؛ رضوان، سلمان برقرار، سعود شکیل ٹیم سے باہر

لارڈز ٹیسٹ؛ رضوان، سلمان برقرار، سعود شکیل ٹیم سے باہر

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ سے اننگز اور 103 رنز کی شکست کے بعد پاکستان نے لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیم انتظامیہ کی جانب سے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر محمد رضوان کو آرام دینے اور غازی غوری کو ٹیسٹ ڈیبیو کرانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، جبکہ سلمان علی آغا کو بھی ٹیم سے باہر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں سینئر کھلاڑی جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 34 سالہ محمد رضوان اب تک 46 ٹیسٹ جبکہ 32 سالہ سلمان علی آغا 28 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔بابر اعظم کی ایک میچ کی غیر حاضری کے بعد واپسی پر 30 سالہ سعود شکیل کو ٹیم سے باہر کیا جائے گا۔ انہوں نے لیڈز ٹیسٹ میں 5 اور 14 رنز بنائے تھے۔