کراچی (کامرس ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہی گیس 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صارفین کو کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ اوگرا قیمتوں میں اضافے اور مبینہ لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کیا جائے۔