تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر مقرر

قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد( پاکستان خبر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس اسپیکر کی صدارت میں شروع ہوا، جس کے آغاز میں اسپیکر نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے چیمبر میں بلا لیا اور کہا کہ عامر ڈوگر میرے چیمبر آئیں، آپ کو نوٹیفکیشن دینا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کر دیا۔اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، اور لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیے گئے۔وزیر قانون نے برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازعاتی تصفیہ ترمیمی بل اور اسلام آباد کے علاقائی ملکیت و انتظام بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے۔بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پارٹی کا وفد اسپیکر آفس پہنچا۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر نے آج بلایا تھا اور ہم نوٹیفکیشن لینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست 7 اگست سے خالی تھی اور یہ ہمارا قانونی حق تھا۔