تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ماہنور علی فائنل میں رسائی ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئی

ماہنور علی فائنل میں رسائی ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئی

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی نوجوان کھلاڑی ماہنور علی نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں ماہنور علی نے ایشیا کی ٹاپ سیڈ سنگاپور کی کھلاڑی جیکینتا ہان کو سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے کم عمر ماہنور علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور اب ان کی نظریں ٹائٹل پر مرکوز ہیں۔دوسری جانب ان کی بڑی بہن سحرش علی سیمی فائنل میں ملائیشیا کی کھلاڑی محمد خیرالنظام میسرہ کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔