تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ

یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) حکومت نے یکم جولائی سے گاڑیوں کی مختلف کیٹیگریز پر عائد ٹیکسز میں رد و بدل کر دیا ہے۔پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنانس بل کے تحت وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں پر نئی ڈیوٹی اور ٹیکس شرحیں مقرر کر دی ہیں۔ 2000 سے 3000 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد ڈیوٹی جبکہ 3001 سی سی یا اس سے بڑی گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔فنانس بل کے مطابق بعض کیٹیگریز میں ڈیوٹی اور ٹیکس کی شرح کم بھی کی گئی ہے۔ 1800 سی سی گاڑیوں پر مجموعی شرح 156 فیصد سے کم کر کے 74 فیصد، جبکہ 1500 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 91 فیصد سے کم کر کے 57 فیصد مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 1000 سے 1500 سی سی تک گاڑیوں پر شرح 76 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد اور 850 سی سی گاڑیوں پر 66 فیصد سے کم کر کے 42 فیصد کر دی گئی ہے۔