تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی

سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی

کراچی( کامر س ڈیسک) پاکستان میں ساحلی علاقے کے قریب ہائیڈرو کاربن پلے کی پہلی کامیاب دریافت سامنے آگئی ہے، جسے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق ضلع سجاول، سندھ میں کمپنی کے زیرِ انتظام سرانی بلاک کے دریافتی کنویں ’’ڈولفن‘‘ سے گیس کا اہم اور منفرد ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔پی پی ایل کے مطابق یہ لوئر انڈس بیسن کی جراسک دور کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈرو کاربن کی پہلی دریافت ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے علاقے میں پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے، جبکہ خشکی کے دلدلی علاقوں اور ممکنہ کم گہرے سمندری توسیعی حصوں میں تیل و گیس کی مزید تلاش کے لیے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔