تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان اور بل گیٹس کے درمیان صحت و ترقی میں بڑا اشتراک طے

پاکستان اور بل گیٹس کے درمیان صحت و ترقی میں بڑا اشتراک طے

 نیو یارک (کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 26ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان میں جاری اصلاحاتی عمل اور صحت کے شعبے کی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل عرصے سے جاری معاونت کو سراہتے ہوئے پولیو کے خاتمے میں اس کے کلیدی کردار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صحتِ عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے مسلسل تعاون کو اہم قرار دیا۔بل گیٹس نے اس موقع پر پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی موجودہ اور آئندہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مستقل اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مؤثر اور شفاف ٹیکس نظام طویل المدتی معاشی خود انحصاری کے لیے نہایت اہم ہے۔ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں تعاون کے مزید امکانات پر بھی گفتگو کی گئی، جن میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے امور شامل تھے۔ وزارت خزانہ کے مطابق متعلقہ وزارتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔