تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک) موبائل صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی ہے، جہاں موبائل کمپنیوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری کے بعد کال اور انٹرنیٹ پیکجز کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔نئے ٹیرف کے مطابق موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز پہلے کے مقابلے میں 500 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کے نرخوں میں 300 روپے تک اضافہ کیا گیا، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز بھی 130 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔اسی طرح تین روزہ پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کے نئے نرخ جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز کی قیمتیں، مدت، سہ ماہی نرخ اور صارفین کو دستیاب سہولیات کی تفصیلات شامل ہیں۔نئے نرخ لاگو ہونے کے بعد موبائل صارفین کو کالز اور انٹرنیٹ سروسز کے استعمال کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔