تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، 46 ارب کی بچت، مہنگی بجلی سے بچاؤ کیلئے نیا پلان

بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، 46 ارب کی بچت، مہنگی بجلی سے بچاؤ کیلئے نیا پلان

اسلام آباد ( پاکستان خبر) پاور ڈویژن نے پیک ریلیف حکمت عملی سے متعلق پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی سے فروری تک بجلی صارفین کو 46 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بجلی 71 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔ترجمان کے مطابق یہ ریلیف سسٹم اصلاحات، خصوصی پیکجز، میرٹ آرڈر پر عملدرآمد اور بہتر منصوبہ بندی کے باعث ممکن ہوا، کم لاگت والے ذرائع کے استعمال اور پیداواری صلاحیت کے مؤثر استعمال سے بھی لاگت میں نمایاں کمی لائی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار مستحکم ہے اور ضرورت کے مطابق پیداوار کی صلاحیت موجود ہے، تاہم پیک اوقات میں طلب میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے باعث مہنگے ایندھن کے استعمال کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک روزانہ تقریباً دو اعشاریہ دو پانچ گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی تاکہ مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم کیا جا سکے اور قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے، اس اقدام سے تقریباً 3 روپے فی یونٹ اضافے سے بچاؤ ممکن ہوگا۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر 80 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس پاور پلانٹس کو فراہم کی گئی جس سے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کو روکا گیا، بصورت دیگر بجلی کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا تھا۔پاور ڈویژن کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈ شیڈنگ شیڈول صارفین سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کمرشل مارکیٹس کی بروقت بندش سے بھی بجلی کی طلب میں کمی لائی جا سکتی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔