اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات اور متعلقہ وزارتوں کی مؤثر سفارتی و تجارتی کاوشوں کے نتیجے میں اکتوبر سے دسمبر 2026 کے دوران ملائیشیا کے لیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں 70 ہزار میٹرک ٹن کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس کامیابی پر متعلقہ ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔