تہران (کامرس ڈیسک) آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.32 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 72 ڈالر 54 سینٹ تک پہنچ گئی۔اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 1.40 ڈالر کم ہو کر 76 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔ماہرین کے مطابق خطے میں صورتحال بہتر ہونے اور سپلائی کے تسلسل کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔