لاہور (پاکستان خبر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔اجلاس میں فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جانے والی رعایتی سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس سبسڈی کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس کے دوران بازار میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ انتہائی تکلیف دہ ہے اور حکومت انہیں سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان