تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی

مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی

لاہور( پاکستان خبر)لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کی اصولی منظوری دے دی ہے، جس سے دیہی علاقوں میں ترقی کے نئے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے دیہی علاقوں کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں مزید 7500 دیہات کو شامل کیا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں 485 دیہات پر کام تیزی سے جاری ہے۔حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت دیہات میں پانی کی فراہمی، شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز، نکاسی آب کے نظام اور گندے پانی کے تالابوں کی صفائی جیسے اقدامات شامل ہیں۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ دیہات میں گندے پانی کے تالابوں کی صفائی 30 جون تک مکمل کی جائے، جبکہ 31 اگست تک سیپٹک ٹینکس کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن سے صاف ہونے والا پانی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر 59 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، جبکہ اس کی مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور ہر گاؤں کی پہلے اور بعد کی صورتحال کو ویڈیوز کی صورت میں ریکارڈ کیا جائے گا۔اجلاس میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری مرمت اور آلودہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1336 بھی قائم کی گئی ہے۔علاوہ ازیں خوشاب، چشتیاں اور راجن پور میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ تمام سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔