تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مریم نواز مری پہنچ گئیں، ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس کل ہوگا

مریم نواز مری پہنچ گئیں، ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس کل ہوگا

لاہور (پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئی ہیں، جہاں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کل اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں، جہاں انہیں مری میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان مری کے ترقیاتی منصوبے کے مختلف امور پر مشاورت بھی متوقع ہے۔اجلاس میں مال روڈ اور جھیکا گلی چوک کی تعمیر نو اور بحالی سے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مال روڈ کے پہاڑی جانب متاثر ہونے والے افراد کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر بھی غور ہوگا، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ایک ہفتے سے مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں مقیم ہیں۔