تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مریم نواز چار روزہ دورے پر چین روانہ

مریم نواز چار روزہ دورے پر چین روانہ

لاہور( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔چین کے قونصل جنرل سن یان بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو چین روانگی پر الوداع کہا۔ مریم نواز شریف کی ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چینی اعلیٰ حکام ان کا استقبال کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شِن جِیانگ ریاستی مہمان خانہ کے کانفرنس مرکز میں اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گی، جہاں شِن جِیانگ کے پارٹی سیکریٹری چِن شیاوجیانگ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ان سے ملاقات کرے گا۔مریم نواز شریف سے شِن جِیانگ اویغور خودمختار خطے کی کمیٹی کے نائب پارٹی سیکریٹری ہی ژونگ یو بھی ملاقات کریں گے، جبکہ شِن جِیانگ پیداوار و تعمیراتی دستے کے وفد سے بھی ان کی اہم ملاقات ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کے اعزاز میں شِن جِیانگ اویغور خودمختار خطے کی کمیٹی کے نائب پارٹی سیکریٹری، پارٹی سیکریٹری اور سیاسی کمشنر ہی ژونگ یو کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔مریم نواز شریف چین کی سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ ریاستی مہمان خانے میں قیام کریں گی۔