تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

2005 کے زلزلہ متاثرین کا درد آج بھی محسوس ہوتا ہے، مریم نواز

2005 کے زلزلہ متاثرین کا درد آج بھی محسوس ہوتا ہے، مریم نواز

لاہور (پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے۔21ویں قومی یومِ استقامت کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے زلزلے میں جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی ہمدردی، ایثار اور احساس کا جذبہ اس مشکل گھڑی میں ناقابلِ فراموش رہا۔انہوں نے کہا کہ زلزلوں اور سیلاب جیسی قدرتی آفات کے دوران عوام کا اتحاد، یکجہتی، ثابت قدمی اور حوصلہ قومی کردار کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اداروں کی بروقت تیاری ضروری ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب، زلزلوں اور اسموگ سے نمٹنے کیلئے مؤثر پالیسی اور پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں۔مریم نواز کے مطابق پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرتے ہوئے وسیع ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، جس کے دوران لاکھوں انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب کے تمام ادارے مسلسل متحرک ہیں اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔