تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مریم نواز شریف کا آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و بحالی کا عزم

مریم نواز شریف کا آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و بحالی کا عزم

لاہور( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹزم ڈے کے موقع پر آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم، تربیت اور بحالی کے لیے اپنا عزم دہرایا۔اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے آٹزم کے شکار افراد کے حقوق، معاشرتی شمولیت اور مساوی مواقع پیدا کرنے پر زور دیا اور متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے مؤثر عملی اقدامات کرنے کا عہد کیا۔وزیراعلیٰ نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سنٹر کے قیام پر اظہار تشکر کیا اور معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں قائم سکول آف آٹزم دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے، جہاں ابتدائی مرحلے میں ایرلی آٹزم کی تشخیص کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ صوبے کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا حکومت کا عزم ہے۔ آٹسٹک بچوں کے علاج کی سہولت ہر ضلع تک پہنچائی جائے گی، ہر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کو ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی اور صوبے میں سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل سٹوڈنٹس قائم کیے جائیں گے۔