مکہ مکرمہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔ حرمین شریفین سے متعلق ایک سماجی رابطے کے کھاتے پر ان کی تصویر جاری کرتے ہوئے انتقال کی اطلاع دی گئی۔بیان کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی مسجد الحرام کی مکبریہ میں کئی کئی روز، خصوصاً رات کے آخری پہر، عبادت اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں مصروف رہتے تھے۔ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر چاہنے والوں اور حرمین شریفین سے عقیدت رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔