تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میچ کے دوران ہنگامہ، شائقین کے میدان میں گھسنے پر تحقیقات شروع

میچ کے دوران ہنگامہ، شائقین کے میدان میں گھسنے پر تحقیقات شروع

 ڈریسڈن( سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے ہنگامے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مقامی لیگ کے ایک میچ کے ابتدائی لمحات میں شائقین اچانک میدان میں داخل ہو گئے جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ پولیس کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی، مشتعل گروہوں کو الگ کیا گیا اور میدان کو محفوظ بنایا گیا۔افراتفری کے باعث کھیل کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا، تاہم تقریباً بیس منٹ بعد میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے متعدد پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، جن میں امن و امان کی صورتحال، جسمانی نقصان، املاک کو نقصان، بدسلوکی اور ٹکٹ سے متعلق بے ضابطگیاں شامل ہیں۔دوسری جانب میزبان کلب نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان تماشائیوں سے معذرت کی ہے جو اس ہنگامے کا حصہ نہیں تھے، جبکہ انتظامیہ نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔