اسلام آباد (پاکستان خبر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ایک بار پھر ملکی سیاسی معاملات میں متحرک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا، جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے جاری ہنگامی اجلاس میں شریک ہے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر حکومت نے انہیں مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی وفد میں شامل رانا ثناء اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔
غزہ (